روک سکو تو روک لو بارش کی پہلی بوندوں کو
!کچچی مٹی تو مھکے گی ہے مٹی کی مجبوری
بارش کا موسم بھی کتنا حسین اور خوشنما ہے . جب ہر چیز نکھری نکھری دھلی دھلی محسوس ہوتی ہے . ہر پتہ ہر بوٹا ہر گل خوشی اور سرمستی سے لہراتا ہے مٹی کی سوندھی خوشبو حواسوں پہ چھا جاتی ہے . یہ وہ موسم ہے جب دل بلاوجہ خوشی سے جھومنے لگتا ہے . جب ٹپ ٹپ گرتی بوندوں کی آواز ہر موسیقی سے بھلی لگتی ہے. جب دل چاھتا ہے کے تمام فکروں سے آزاد ہو کر کھلے آسمان کے نیچے کھڑے ہو کر ہر بوند کو اپنے اندر سما لیں . یہ وہ موسم ہے جب انکہے ،انجان
جذبے پروان چڑھتے ہے، جب دل میں نئی امنگیں انگڑائیا ں لیتی ہے. جب دل سے تمام شکوے اور کدورتیں دھل جاتی ہے اور دل چاہتا ہے کے سدا یہ خوبصورتی قائم رہے، یہ رم جھم کی نرم آواز سدا دل کو لبھاتی رہے .